اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے جب کہ انڈیکس  نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار ہے۔

بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز 1346 روپے کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 754 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رجحان آیا، جس کے باعث بتدریج 606 اور 853 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 81 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 4210 کی تاریخی تیزی کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار کی  نفسیاتی سطح عبور کرگیا تھا، تاہم بعد میں  اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

Similar Posts