شہر قائد میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار سے جینے کا حق چھین لیا جہاں سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کر کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کے کچلنے سے جاں بحق شہری کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
سائٹ اے پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل کو اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔