لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں سےالجھنے والی گرفتار 3 خواتین رہا کردیا گیا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو نااہلی پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سعید احمد ورک نےکیس کا فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ تفتیشی افسر مقدمے میں شواہد اکھٹے کرنے میں ناکام رہا، تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا جبکہ ریکوری کا مال بھی کورٹ میں پیش نہیں کیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل
لاہور ایئرپورٹ سے ’فلک کو جاتی سیڑھیاں‘، ایک تصویر جس نے بھارتیوں کو بھی سحر میں جکڑ لیا
تفتیشی افسر نے موقع پر موجود گواہوں کے بیانات قلمبند کیے نہ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لی، ملزمان کے خلاف کوئی مواد موجود نہیں، تفتیشی افسر کی نااہلی پر الگ سے شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
عدالت تینوں ملزمان نور فاطمہ، ثمن خالد اور علیشہ شامل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر دو روز قبل خواتین مسافروں اورکسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔