آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کیلئے نوازشریف کے پاس گیا تھا، نواز شریف کو کہا ہے آپ آئیں اور مسائل حل کریں، نواز شریف نے بھی اچھا رسپانس دیا۔
ڈاکٹر عبدالمالک
آج نیوز کے پروگرام انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے نوازشریف سے اپنی ملاقات کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے معاشی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے نوازشریف کے پاس گئے تھے اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ آئیں اور ان مسائل کو حل کریں۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے اس پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا گیا اور نواز شریف نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے نوازشریف کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے، جن پر انھوں نے سنجیدگی سے غور کرنے کا وعدہ کیا۔
سابق وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم بھی بلوچستان کا دورہ کر چکے ہیں، اور وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف بلوچستان کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں، جس سے ان کے حل کے امکانات روشن ہیں۔
نفیسہ شاہ کی گفتگو
پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا مسئلہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں، سندھ میں نہروں کے معاملے پرسب یک زباں ہیں، ارسا کے مطابق سندھ میں 60 فیصد خشک سالی ہے۔
نفیسہ شاہ نے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وفاقی ادارے مان رہے ہیں کہ خشک سالی ہے، خشک سالی میں نہروں کی بات ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے حصہ کا پانی استعمال کرنے کا بیان بدنیتی پر مبنی ہے، یہ تنازعہ سی سی آئی کو طے کرنا چاہئے، نہروں پر سندھ کا مؤقف آئین اور قانون کے مطابق ہے۔