اصل فرق غذا کے توازن اور غذائی اجزاء کی تکمیل سے پڑتا ہے۔
اگر سبزیوں پر مبنی غذا اچھی طرح منصوبہ بند ہو تو دل کی صحت بہتر رہتی ہے، فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ملتے ہیں اور موٹاپے اور شوگر جیسے مسائل کا خطرہ کم ہو سکتا ہے
تاہم بچوں کی نشوونما کے لیے کچھ غذائی اجزاء بہت ضروری ہوتے ہیں، جو صرف سبزیوں سے حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
اہم غذائی اجزاء جن کی کمی کا خطرہ ہوتا ہے وہ ہے پروٹین جو پٹھوں اور نشوونما کیلئے ضروری ہے۔
وٹامن B12، دماغ اور اعصابی نظام کیلئے
آئرن، خون کی کمی سے بچاؤ کیلئے
کیلشیم اور وٹامن ڈی، ہڈیوں اور دانتوں کیلئے
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، دماغی نشوونما کیلئے
زنک، قوتِ مدافعت کیلئے
ان کی کمی سے قد اور وزن کی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے، کمزوری، تھکن اور توجہ کی کمی ہو سکتی ہے اور ہڈیوں اور دانتوں کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔