بھارت میں مداحوں کی جانب سے فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنا کوئی نئی بات نہیں تاہم ان دنوں ہجوم کی جانب سے خاص طور پر اداکاراؤں کو گھیر کر ان کی جان خطرے میں ڈالے جانے کی واقعات مسلسل رونما ہورہے ہیں۔
View this post on Instagram
چند روز قبل، بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کو مداحوں نے اس وقت گھیر لیا تھا جب وہ تقریب سے واپسی پر اپنی گاڑی کی جانب جارہی تھیِں۔
اس دوران، ان کے لیے چند قدم کا فاصلہ طے کرنا انتہائی مشکل ہوگیا تھا، البتہ ان کے گارڈز نے بہادری کے ساتھ اداکارہ کو گاڑی تک بحفاظت پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نامور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کو بھی اسی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
A couple of days after the #NidhhiAgerwal incident #SamanthaRuthPrabhu was mobbed by fans at an opening ceremony today.
Reflects lack of civic sense, #actress and team must take better precautions.#Samantha pic.twitter.com/TIE1O9xXRt
— Telugu Bit (@Telugubit) December 21, 2025
اداکارہ حیدرآباد میں ایک آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں، جہاں سے واپسی پر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور اس دوران انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان کے سیکیورٹی گارڈ کسی طرح انہیں گاڑی تک لے جانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مداحوں کے اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، صارفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مداح یہ کیوں نہیں سجھتے ہیں کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اور وہ اپنی حدود کا تعین کیوں نہیں کرتے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ اکثر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، خاص طور پر ایئرپورٹ یا کسی تقریب کے دوران جب مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہیں یا ان سے آٹوگراف کا مطالبہ کرتے ہیں۔