دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بنگلا دیش اور ہندوستان کے درمیان سب سے بڑے لینڈ پورٹ پیٹراپول پر احتجاج کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پیٹراپول کے قریب عوام نے ’’نو مینز لینڈ‘‘ میں داخل ہو کر ہندوستان مخالف شدید نعرے لگائے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد پورٹ کے علاقے بیناپول میں ہندوستانی ٹرک ڈرائیور کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا، بنگلا دیش میں مظاہرین نے ہندوستان کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی چٹاگانگ رہائش گاہ کے باہر بھی بھرپور احتجاج کیا۔
سیاسی کارکن عثمان ہادی کو بھارت کے فون نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دی گئیں تھی۔
بنگلا دیشی وزارتِ خارجہ نے بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خطہ میں عدم استحکام، ریاستی دہشتگردی گردی اور اندرونی مداخلت کرنا بھارت کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔ بنگلا دیش کے عوام قاتلوں کے سرپرست مودی کی تمام سازشوں کو باخوبی جان چکے ہیں اور اسکی سفاکیت کے خلاف برسرِ پیکار ہوگئے ہیں۔