تفصیلات کے مطابق ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے کے لیے فوری اور متحرک اقدامات جاری ہیں۔
پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ اور بلاک چَین پلیٹ فارم “ٹرون” کے بانی جسٹن سن سے اہم ملاقات کی۔
سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ریگولیشن میں تیزی سے ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوان طبقہ کے لیے منظم اور محفوظ کرپٹو اپنانے کے مواقع فراہم کیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ پیشہ ورانہ صلاحیت، جدت اور نئی ٹیکنالوجیز اپنانے میں ماہر ہے۔ پاکستان سب سے زیادہ کرپٹو صارفین رکھنے والی آبادی میں دنیا کے تین بڑے کرپٹو ممالک میں شامل ہے۔
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ٹوکنائز کرنے سے عالمی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ جسٹن سن کا کہنا تھا کہ کرپٹو کی بدولت ہر شہری کے لیے آسان اور مساوی مالی رسائی حاصل ہو سکے گی۔