تفصیلات کے مطابق آج بھی نئے عارضی بورڈز کے قیام کا نوٹیفیکیشن پیش نہیں کیا جاسکا۔ ہائی کورٹ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت دیا جاچکا ہے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 5 اکتوبر سے آج 23 دسمبر تک بورڈز تحلیل کا عرصہ آئینی خلاء و غیر قانونی ہے۔ ابھی تک نئے عارضی تین تین رکنی بورڈز بھی نہیں بن سکے۔
ایڈشنل سیکرٹری قانون کا کہنا تھا کہ آج وفاقی کابینہ اجلاس ہے، بورڈز تحلیل نئے عارضی بورڈز متعلق نیا نوٹیفیکیشن ہوگا۔ پٹیشنر نے کہا کہ بورڈز تحلیل غیر آئینی ہے یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آآج وفاقی کابینہ اجلاس میں کینٹ بورڈز سے متعلق معاملہ ایجنڈہ میں شامل ہے۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے پٹیشنز کی سماعت کی۔