کراچی؛ جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ جاں بحق

گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں دو گروپس کے درمیان جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موسیٰ کالونی میں آپسی لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گلبرگ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ آریان کے نام سے ہوئی ہے۔

Similar Posts