بالی ووڈ اداکار انو کپور کی بہن اور مشہور آنجہانی اداکار اوم پوری کی پہلی بیوی سیما کپور نے حال ہی میں سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے شوہر،کے ساتھ اپنی پریشان کن شادی اور بے وفائی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
سیما کپور نے انکشاف کیا کہ جب وہ حاملہ تھیں، اوم پوری نے انہیں دھوکہ دیا اور اس کے بعد ان کے تعلقات میں دراڑیں آ گئیں۔ سیما کا کہنا تھا کہ بچہ کھونے کے بعد، اوم پوری نے انہیں اپنے سیکرٹری کے ذریعے 25,000 روپے بھیجے، جو انہوں نے سختی سے مسترد کر دیے۔
سنی دیول کی شاہ رخ خان کے ساتھ 30 سال بعد دوبارہ کام کرنے کی خواہش
سیما کپور نے بتایا کہ وہ اپنی شادی کو بچانا چاہتی تھیں، مگر اوم پوری کے افیئرز اور اس کی بے وفائی کے معاملات ان کے قابو سے باہر ہو گئے۔
سیما نے انکشاف کیا کہ اوم پوری کی ملاقات صحافی نندیتا پوری سے سٹی آف جوی کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور ان کے دوستوں کو اس افیئر کا علم تھا، مگرانہوں نے انہیں اندھیرے میں رکھا۔
انہوں نے کہا، ”ہماری شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، لیکن ایک فلم کے بعد میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی“
راجیش کھنہ نے مرنے سے پہلے اپنی وصیت کیوں بدل دی؟ ڈمپل کپاڈیہ کو کیا ملا؟
سیما نے بتایا کہ اوم پوری کے افیئر کے بارے میں ان کے قریبی دوستوں کو علم تھا، لیکن انہوں نے یہ بات چھپائی رکھی۔ سیما نے کہا، ”مجھے اس بات کا علم دیر سے ہوا کہ وہ کسی اور سے ملاقاتیں کر رہےتھے، اور میرے دوستوں نے کہا کہ وہ صرف توجہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔“
حالات اس طرح نہیں تھے جیسے ان کے سامنے پیش کیے گئے تھے اور سیما کپور اوم پوری کی آواز سے اس کا اندازہ لگا سکتی تھیں۔ وہ طلاق لینے کے لیے سنجیدہ تھے جبکہ سیما شادی کو بچانا چاہتی تھیں کیونکہ وہ اس وقت حاملہ تھیں۔
سیما کپور نے بتایا کہ میں ممبئی واپس آئی تو سب کچھ نارمل محسوس ہوا۔ اس کے فوراً بعد وہ شوٹنگ کے لیے شہر سے نکل گئے، اور ان کے سامان کو چھانتے ہوئے مجھے محبت کے خطوط مل گئے، میں بکھر گئی، میں ان سے کبھی طلاق نہیں لینا چاہتی تھی، افیئر کے باوجود۔ میں چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتی تھی، کیونکہ میں حاملہ تھی۔ وہ جانتے تھے کہ میں حاملہ ہوں۔ میں چاہتی تھی کہ ہم اپنے مسائل کو حل کریں، مگر ان کے افیئرز اور جذباتی تشدد نے میری زندگی کو تلخ بنا دیا۔
سیما کپور جذباتی تشدد کو برداشت نہ کرسکیں اور انہوں نے اپنا گھر چھورنے کا فیصلہ کر لیا۔
“
سیما کپور نے اس بات کا ذکر کیا کہ اوم پوری نے ان کے بچے کی موت کے بعد انہیں 25,000 روپے بھیجے، لیکن سیما نے اسے مسترد کر دیا۔ ”انہوں نے اپنے سیکرٹری کے ذریعے پیسے بھیجے، لیکن میں نے انکار کر دیا۔ اس کے سیکرٹری نے کہا، ’یہ تمہاری انا ہے جو تمہیں تباہ کر رہی ہے‘، لیکن میں نے جو کیا وہ میری عزت نفس کا سوال تھا۔“
سیما کپور کے ساتھ خراب تعلقات کے بعد اوم پوری نے صحافی نندیتا پوری سے شادی کی، اور ان کا ایک بیٹا ایشان تھا۔ اوم پوری کا انتقال 2017 میں ہوا۔ اپنے آخری سالوں میں، اوم پوری نے سیما کپور کو فون کیا اور اپنی پچھلی غلطیوں کے لیے معافی مانگی۔