لاہور ہائیکورٹ: اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف اپیل مسترد

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سنگل بینچ کا فیصلہ صحیح تھا اور اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

یہ اپیل خاتون اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم مقرر کیا تھا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اسحاق ڈار کی تقرری کو قانونی قرار دیتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا۔ عدالت کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Similar Posts