اسلام آباد میں ایک ساتھ 4 سرکاری تعطیلات

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 25 دسمبر کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہوگی۔ آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعرات 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

Similar Posts