امریکا میں ایک پالتو کتے نے اپنے مالک کو پستول سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک پالتو کتے سے غلطی سے پستول چل گئی جس کے نتیجے میں مالک کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے پیر کی صبح پیش آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری اپنی پارٹنر کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ اس دوران اس کے پالتو کتے نے بستر پر چھلانگ لگا دی، کتے کا پاؤں پستول میں پھنسنے کے باعث ٹریگر دب گیا اور گولی چل گئی جو مالک کو جا لگی۔
کچھ وقت بعد پالتو کتّے کی شکل مالک سے ملنی کیوں شروع ہوجاتی ہے؟ وجہ جانئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق اونر کے پٹ بُل کتے کی عمر ایک سال ہے جس کا نام ’اوریو‘ ہے، اس کے مالک کو گولی اس کی بائیں ران پر لگی تھی جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اس کا علاج کیا گیا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی شہری نے مرنے سے قبل اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا ہے۔
لیجنڈری اداکار کی اہلیہ اور پالتو کتے سمیت لاش برآمد
یاد رہے کہ 2 سال قبل کینساس میں ایک جرمن چرواہے کے کتے نے شکار کرنے والی رائفل پر قدم رکھ دیا تھا جس سے اس کا 30 سالہ مالک گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق شہری کتے کو لے کر شکار پر جا رہا تھا کہ کتا سیٹ پر رکھی بندوق پہ چڑھ گیا، بندوق چلنے سے گولی شہری کو لگی۔