2025 پاکستانی سینما کیلیے کیسا رہا؟ کون سی فلمیں کامیاب رہیں

چند سال پہلے تک پاکستان میں ایک سال کے دوران درجنوں مقامی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنتی تھیں جب کہ عید کے موقع پر تو کبھی کبھار 2 سے 3 فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوا کرتی تھیں لیکن یہ تعداد اب ہر سال سکڑتی جارہی ہے۔

سال کے آغاز میں عید الفطر کے موقع 6 فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن زیادہ تر فلمیں ناکام رہیں، شاز خان کی فلم ’دی مارشل آرٹس‘ کو سینما گھروں میں شوز ہی نہیں ملے جب کہ قلفی کی کاسٹ میں شامل جاوید اختر جیسے بڑے نام بھی مداحوں کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام رہے۔

رواں سال عوام کو سینما گھروں کی طرف کھینچ لانے والی فلمیں درج ذیل ہیں:

لو گرو

نامور ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم ’لو گروو‘ کو بے حد پسند کیا گیا، فلم نے 12 کروڑ سے زائد کی اوپننگ کی جب کہ دنیا بھر سے مجموعی طور پر 80 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید ماہرہ خان کی جوڑی کے علاوہ رمشا خان ، مومنہ اقبال، سوہا علی ابڑو نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دیمک

پاکستان میں عموماً ہارر فلمیں بنانے کا رجحان نہیں ہے، تاہم رافع راشدی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دیمک‘ کو عیدالضحیٰ پر ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

 دیمک  کی کہانی ساس اور بہو کے درمیان تلخ تعلقات پر مبنی ہے جس کا پس منظر مکان میں پراسرار مخلوق کی سرگرمیاں رہا  جب کہ فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی، جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، اور ثمن انصاری شامل تھے۔

 نیلو فر

2025 کے اختتام بھی پاکستانی سینما کے لیے اچھا ثابت ہوا، سال کی آخری فلم ’نیلو فر‘ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی جو اب بھی سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے

فواد خان اور ماہرہ خان نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ  کے بعد ایک مرتبہ پھر فلم  نیلوفر کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی ہوئی، اس سپر ہٹ جوڑی نے نہ صرف دیکھنے والوں کو رلایا بلکہ ایک بار پھر مداحوں کو سینما گھروں تک لانے میں کامیاب رہی۔

ویلکم ٹو پنجاب

ہدایت کار شہزاد رفیق کی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کو کامیابی تو نہیں ملی البتہ یہ فلم آذربائیجان میں ہونے والے باکو فلمی میلے میں بیسٹ آڈیئنس ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستانی ثقافت اور لوک کہانیوں پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں عادی خان ، زارا حیات، سجاد حسن، جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری شامل تھے۔

قلفی

مزاحیہ فلم قلفی کی کاسٹ میں بابرعلی، شہروز سبزواری، جاوید شیخ، معمر رانا اور سعیدہ امتیاز شامل تھے لیکن مداحوں کو شہروز سبزواری سمیت کسی کی اداکاری پسند نہیں آئی۔

کبیر

پروڈیوسر میسم علی اور ہدایت کار نیہا لاج کی فلم ’کبیر‘  کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، انعم تنویر، سخاوت ناز، میسم علی اور جہانگیر خان جانی شامل تھے جو فلاپ فلم ثابت ہوئی۔

عشق لاہور

جاوید شیخ اور صائمہ نور کی پنجابی ایکشن فلم عشق لاہور کو بھی عید کے موقع ریلیز کیا گیا۔

لمبی جدائی

فلم کی کاسٹ میں بابرعلی، حریم فاطمہ، طیب خان اور فضا مرزا سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

مارشل آرٹسٹ

پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز شاز خان کی مارشل آرٹسٹ بھی رواں سال پاکستان میں ریلیز ہوئی جو ناکام رہی۔

ججی

ہدایت کار حبیب شہزاد کی فلم ’ججی‘ کی کاسٹ میں محمد ارسلان، مصطفیٰ رضوی اور انجم حبیب شامل تھے۔

 

Similar Posts