سرکاری اسپتال اور دیہی مراکز صحت کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل جناح اور جنرل اسپتال کی او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا چیئرنگ کراس مال روڑ لاہور پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، محکمہ صحت اور دھرنا ملازمین کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں نجکاری کے خلاف چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا مگر مذاکرات نہ ہوسکے ۔
لاہور: محکمہ صحت ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاج تیسرے روز میں داخل
مذاکرات کے ڈیڈ لاک پر ملازمین نے اپیل کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب کو اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا جارہا ۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ محکمہ صحت حکام سے کوئی بھی مذاکرات کے لیے نہیں آیا، گرمی میں طبی عملہ پنجاب اسمبلی کے سامنے بیٹھا ہے،حکمران طبقے کو خواتین کا بھی کوئی خیال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل جناح اور جنرل ہسپتال کی اوپی ڈی بند رکھی جائے گی۔
رخسانہ انور نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں گی۔ بیس پچیس سال ملازمت میں گزار کر آخری حصہ میں بیروزگار کیاجارہا ہے،
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز حواکی ان بیٹیوں کا خیال کریں، نجکاری کا فیصلہ واپس لیں
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا معاملات نہ سلجھے تو پولیو مہم کے بائیکاٹ کی طرف جائیں گے
زرائع کے کہنا ہے کہ پی ایم اے نے بھی کل اجلاس بلالیا ہے۔
ادھر ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتوں نے ہمیشہ غریب کو ریلیف دیا۔آج سے جناح ہسپتال کا آؤٹ ڈور نہ صرف بند کیا جائے گا بلکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کینال روڑ بند کرکے احتجاج کرنے کا پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے ۔