پی ٹی آئی نے دریائے سندھ پر نئی کینالوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قرارداد جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے پانی اور نہریں بنانے کا معاملے پر تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈرزرتاج گل اسپیکر آفس پہنچ گئیں۔
زرتاج گل نے دریائے سندھ پر کینالوں کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔
قرارداد پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان نے اسپیکر آفس میں جمع کروائی۔