گوئٹے مالا: لوڈو کے طرز کا قدیم پُراسرار کھیل دریافت

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو گوئٹے مالا میں موجود قدیم ماین تہذیب کے شہر ناچٹن سے موزیک اسٹائل میں بنے ہوئے منفرد بورڈ گیم کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

پیٹولی ایک لوڈو کی طرح کا قدیم بورڈ گیم ہے جو جنوبی اور شمالی امریکا میں ایزٹک اور ابتدائی میسو امیریکن ثقافتوں میں کھیلا جاتا تھا اور اس میں جوا شامل ہوتا تھا۔

اس گیم میں کراس کی شکل میں 52 خانے ہوتے ہیں (کپڑے پر بنے ہوئے یا زمین پر بنے ہوئے) جبکہ پیٹول بینز (جن کی ایک طرف ایک نقطہ ہوتا ہے) کو پانسے کی طرح پھینکا جاتا ہے۔ تاہم، یہ کھیل ماین معاشروں میں کیسے کھیلا جاتا تھا یہ واضح نہیں ہے۔

ناچٹن میں ہونے والی حالیہ کھدائیوں میں ایسی دریافتیں ہوئی ہیں جو بتاتی ہے کہ اس خطے میں لوگ یہ کھیل یا دیگر کھیل کیسے کھیلا کرتے تھے۔

محققین نے ایک زمین پر کندہ کیا ہوا ایک بورڈ دریافت کیا ہے جو چھوٹے سرخ موزائک ٹائلز سے بنا ہے جو ممکنہ طور پر سرامک کے ٹوٹے ہوئے برتن سے اکٹھا کیے گئے ہوں گے۔ اس کا تعلق چوتھی صدی عیسوی سے پایا گیا۔

Similar Posts