آسٹریلیا میلبورن ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری زیک کرولی کے ایک شاٹ پر ڈالنے لگا، کرولی نے مائیکل نیسیر کی گیند پر سر کے اوپر سے گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالا جو وہاں پر موجود ایل ای ڈی ایڈورٹائزنگ بورڈ پر پوری قوت سے لگی۔
آسٹریلیا کا خیال ہے کہ اس سے گیند نرم پڑی اور بولرز کو اس پر گرفت میں مشکل کا سامنا رہا، کرولی نے 48 بالز پر 37 رنز بنائے جبکہ بین ڈکٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت کی۔
جارحانہ اوپننگ نے انگلش ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، میچ کے بعد سینئر آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کرولی کے شاٹ پر ایل ای ڈی بورڈ کو ہٹ کرنے سے گیند کی سیم نرم پڑی۔
جس سے بولرز کو گرفت میں مشکل ہوئی، اس وجہ سے وہ ویسی بولنگ نہیں کرپائے جیسی کرنا چاہتے تھے، یوں انگلش ٹیم کو ہدف حاصل کرنے میں مدد مل گئی۔