متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ عمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نے مروایا، بانی متحدہ نے نشے میں دُھت ہوکرعمران فاروق کوقتل کرنےکاحکم دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم ڈرامے بازآدمی ہے، بانی متحدہ لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں، بانی متحدہ سمجھتا ہے کہ وہ راجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پربانی ایم کیوایم نےناٹک شوکیا، بانی نےلاش پاکستان بھیجنےکےلیےلاکھوں پاؤنڈ کاچندہ وصول کیا، بانی متحدہ کی سالگرہ پرعمران فاروق کومارکرتحفہ دیا گیا، لاش کےلیےچندہ لینےکی اپیل کی۔
بانی متحدہ را سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں، یہ پوری نسل برباد کرچکا ہے اور اب بھی برباد کررہا ہے، یہ 40 سالوں میں کتنے لوگوں کو کھاگیا، اب بھی کھا رہا ہے،عمران فاروق کے بچوں سے درخواست کرتا ہوں کہ بانی سے رابطہ نہیں کریں۔