گجرانوالہ؛ پادری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا مساٹر مائنڈ نکلے

گجرانوالہ میں پادری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے۔

پولیس کے مطابق 5 دسمبر کو گھر کی دہلیز پہ پادری کامران ناز کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے اجرتی قاتلوں کو کے پی سے گرفتار کیا جنہوں نے انکشافات کیے۔

مقتول کی اہلیہ سلمینہ کا آشناء نجم الثاقب سے رابطہ تھا، دونوں نے مل کر پلان کیا اور شوٹرز کو 33 لاکھ دیے گئے۔ شوٹرز کو پولیس نے گرفتار کیا اور دو ملزمان مبینہ مقابلہ میں مارے گئے، مدعیہ سلمینہ اور آشنا کے علاوہ سہولت کار سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سلمینہ این جی او میں متحرک تھی اور نجم کے ساتھ بیرون ملک جانے کا پلان تھا، دونوں نے پلان کیا کہ کرسمس کے قریب قتل ہو تاکہ معاملہ انٹرنیشنل لیول پہ اٹھے اور ان کو بیرون ملک بلا لیا جائے۔

سول لائن پولیس نے سی پی او کی قیادت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Similar Posts