64 سالہ سنیل شیٹی جو اب نانا بھی بن چکے ہیں آج بھی اپنی شاندار فٹنس اور مضبوط شخصیت کے باعث نوجوانوں کے لیے ایک مثال سمجھے جاتے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہیں یہ آفر اس وقت کی گئی تھی تاہم انہوں نے واضح طور پر انکار کردیا۔
سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو نوجوان نسل کے لیے ایک رول ماڈل سمجھتے ہیں، اس لیے کسی ایسی چیز سے وابستہ ہونا ممکن نہیں جس پر انہیں ذاتی طور پر یقین نہ ہو۔ ان کے مطابق انہوں نے کبھی پیسے کی خاطر اپنی اقدار یا اپنے بچوں کے نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ آج کل فلموں اور باکس آفس پر پہلے کی طرح متحرک نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود 17 اور 18 سال کے نوجوان آج بھی انہیں اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، جو ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ والد کی طویل علالت اور پھر انتقال کے باعث انہوں نے ایک عرصے کے لیے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن ان کے والد کا انتقال ہوا، اسی دن انہیں دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کی پیشکش بھی موصول ہوئی۔
سنیل شیٹی کے مطابق عالمی وبا کے بعد انہوں نے خود پر خاص توجہ دی، جس کے نتیجے میں مالی استحکام نے ان کی زندگی میں ذہنی سکون اور اعتماد پیدا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور مداحوں کی مسلسل محبت نے انہیں اس احساس سے بچائے رکھا کہ وہ باکس آفس کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔