پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں من پسند ٹھیکیداروں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

آڈٹ رپورٹ 2022.23 میں پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی  فیصل آباد میں ٹھیکیداروں کی جانب سے 21 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔

ٹھیکیدار پارکنگ اور جانوروں پر ٹیکس کے ٹھیکہ کی مکمل ادائیگی کے بغیر ہی غائب ہو گئے۔ 58 ملین روپے کے ٹھیکہ حاصل کرنے کے  بعد 12 ملین روپے ادا کرکے فرار ہو گئے۔

کمپنی کو دوبارہ ٹھیکہ 14 ملین روپے میں دینا پڑا۔ دوبارہ ٹھیکہ دینے سے کمپنی کو 21 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

کمپنی نے  ٹھیکیداروں کی عدم ادائیگی پر ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی۔ کمپنی نے رقم کی وصولی کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہ کئے۔ کمپنی نے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ بھی نہیں کیا

Similar Posts