پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے فریب ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

وزیرمملکت قانون انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاپر مقبولیت کے دعوے فریب ہیں ۔یہ سیاسی میدان کی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیاکاسہارالیتے ہیں۔

وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرکے مقبولیت کا ڈرامہ کیا جاتاہے۔

ان کے سوشل میڈیاپرکوئی حقیقی فالورزنہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیااکاؤنٹس پر سرگرمی محدود ہے۔انہوں نے سوشل میڈیاپرجھوٹے فالورزبنارکھے ہیں اور مصنوعی ریچ دکھائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاپرپی ٹی آئی کی مقبولیت کا پردہ چاک ہوچکاہے۔ بھارتی پروپیگنڈااکاؤنٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ان کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔

Similar Posts