پبی نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں پچاس روپے کی خاطر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری سے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دوںوں بھائی نشے کے عادی تھے اور نشے کے لیے پیسے کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے چھری سے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ملزم سمیع اللہ فرار ہو گیا جس کے خلاف والدہ کی مدعیت میں تھانہ اکبرپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔