چھٹی پر آئے ایلیٹ پولیس اہلکار کو گھر کے قریب نشانہ بنا دیا گیا

منگلور تھانہ کی حدود چم سنگوٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ پولیس کا جوان حماد علی جان بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ شہید ہونے والا اہلکار ضلع دیر میں تعینات تھا اور چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماد علی کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Similar Posts