جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کا قتل، بڑا بھائی 4سال بعد گرفتار

تحصیل علی پور میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کو زندہ جلا کر قتل کرنے والے بڑے بھائی کو پولیس نے 4 سال بعد گرفتار کر لیا۔

تھانہ صدر کی حدود موضع پیرو والی میں عقیل لغاری نے اپنے چھوٹے بھائی غازی خان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

ملزم نے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا، مقتول کو شدید جھلس جانے پر مقامی اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

Similar Posts