غزہ اور لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے: 7 شہید، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے۔ صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 4 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح سمیت مختلف آبادیوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہی دن میں متعدد شہریوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں کارروائی کے دوران حماس کے ایک کمانڈر کو بھی مارا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں پوری طاقت سے جاری رہیں گی۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینی شہید اور 900 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی اموات 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقوں میں بمباری کی، جس سے 4 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں حزب اللہ کے اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

Similar Posts