بھارت میں کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم انتہائی تشویشناک ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرسمس کے دوران توڑ پھوڑ کے حالیہ قابلِ مذمت واقعات، ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف مہمات، ان کے گھروں کی مسماری اور بار بار ہونے والی ہجومی تشدد کی وارداتیں، بالخصوص محمد اخلاق کا واقعہ، جس میں ریاست نے ملزمان کو احتساب سے بچانے کی کوشش کی، مسلمانوں میں خوف اور احساسِ محرومی کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔
دفتر خارج کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ایسے متاثرین کی فہرست افسوسناک طور پر طویل ہے۔
ترجمان کے مطابق عالمی برادری ان حالیہ واقعات کا نوٹس لے اور بھارت میں کمزور و متاثرہ طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے۔