بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

بھارتی شوبز سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ ابھرتی ہوئی، شوخ و چنچل اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کمرے میں اداکارہ کی لاش جس انداز میں پائی گئی اُس سے خودکشی کے خدشے کو تقویت ملتی ہے۔

یہ اداکارہ نندنی کی لاش تھی جو تامل اور کنڑ ٹیلی وژن کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں اور بنگلور میں رہائش پذیر تھیں۔ انھوں نے خودکشی نوٹ بھی چھوڑا۔

پولیس کے بقول اداکارہ کے کمرے سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ والدین میری مرضی کے خلاف شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

اداکارہ نندنی نے مزید لکھا کہ وہ والدین کے زور دینے کے باوجود اس شادی کے لیے خود کو ذہنی تیار کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی تھیں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ مسلسل کشمکش اور ذہنی اذیت کے باعث ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہوں کو اب مجھ سے سہا نہیں جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی نوٹ ملنے کے باوجود تحقیقات کو روکا نہیں جائے گا۔ کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مکمل تفتیش کے بعد میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ نندنی حال ہی میں تامل سیریل گوری میں ایسی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

 

Similar Posts