38لاکھ روپے مسافر کو واپس، وزیر ریلوے کا پولیس کانسٹیل کیلیے بڑا اعلان

ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے ریلوے پولیس کانسٹیبل راؤ شریف کے لیے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر انعامی رقم اپنی جیب سے دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس اہلکار کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ راؤ شریف جیسے ایماندار اور فرض شناس لوگ ریلوے کا اصل چہرہ ہیں، ایمانداری اور فرض شناسی ریاستی اداروں کی اصل طاقت ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکار کا عمل عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔

کانسٹیبل راؤ شریف نے ٹرین سے ملے 38 لاکھ روپے اصل مالک کو ڈھونڈ کر واپس کیے تھے۔ رقم سے بھرا بیگ کراچی کے تاجر محسن کا تھا، جو روہڑی اسٹیشن پر اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

Similar Posts