سندھ ہائیکورٹ نے ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی سے متعلق درخواست نمٹادی

سندھ ہائیکورٹ نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی سے متعلق  آئی جی سندھ کی رپورٹ پر درخواست نمٹادی۔

ہائیکورٹ میں گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی سے متعلق شہری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ نے موقف دیا کہ پولیس پٹیشنر کو بلاوجہ ہراساں اور بے بنیاد و جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

آئی جی سندھ سے عبدالقادر میمن کیخلاف صوبہ سندھ میں درج مقدمات کا ریکارڈ مانگا جائے۔عدالتی احکامات پر آئی جی سندھ کی جانب سے ملزم عبد القادر کیخلاف مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عبد القادر میمن کیخلاف کراچی سمیت پورے صوبہ میں کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہے۔ عدالت نے آئی جی سندھ کی رپورٹ پر درخواست نمٹادی۔

Similar Posts