50ویں چیف آف آرمی اسٹاف پولـو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

چیف آف آرمی اسٹاف کی 50ویں پولـو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب جناح پولـو فیلڈز لاہور میں منعقد ہوئی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب، اعلیٰ فوجی و سول حکام اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولـو فیڈریشن نے ان کا استقبال کیا۔

یہ چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستگی، نظم و ضبط اور اعلیٰ روایات کی بھرپور عکاس رہی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، جن کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

فائنل میں پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، جبکہ گوجرانوالہ کور کی ٹیم رنرز اپ رہی۔

اختتامی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے فاتح اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کھیلوں کے جذبے کو سراہا۔

Similar Posts