بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 107 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 174 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 145 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 930 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) بھی 6 دن کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔