محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج رات اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
ادھر شہریوں نے بارش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی بلوچستان پر موجود ہے، مغربی سلسلہ آج ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
موسمی نظام کے زیر اثر آج اور کل کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔