شہر قائد کے علاقے ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 25 سالہ حمزہ وحید کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔
جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔