اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فاطمہ اور سجاد کے نام سے کی گئی جنہیں ڈیفنس کے علاقے گزری نثار شہید پارک کے قریب سے کار سمیت گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شہر بھر میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور انہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی آئس پوش علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی، آئس کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کو آن لائن بھی ڈیلیور کی جاتی تھی۔
ترجمان کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔