سکرنڈ، ہائی ٹینشن لائن کی چنگاریوں سے گنے کی 6 ایکڑ تیار فصل جل کر تباہ

ہائی ٹینشن لائن سے نکلنے والی چنگاریوں کے باعث گنے کی تیار فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کاشت کار اسد مری کی اراضی پر چھ ایکڑ پر لگی گنے کی فصل جل کر راکھ بن گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فائربریگیڈ کی تاخیر سے آمد کے باعث گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

مقامی افراد نے پانی اور دیگر دستی وسائل استعمال کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

Similar Posts