پاکستانی ٹیکنالوجی شعبہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی ٹیک فرم نے پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ “ورچوئنز “کو لاکھوں ڈالر مالیت کےمعاہدے کے تحت خرید لیا۔
یہ کامیاب معاہدہ پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں اور اے آئی شعبے میں تیزی سے ابھرتی جدت کا عکاس ہے۔
ورچوئنز اے آئی کے بانی راحیل احمد کے مطابق یہ خریداری واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی اے آئی ٹیلنٹ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تخلیق کر کے عالمی ٹیک کمپنیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل اور تکنیکی استعداد پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔
ایس آئی ایف سی کےجامع اصلاحاتی اقدامات کی بدولت پاکستان کا ٹیکنالوجی شعبہ عالمی جدت اور سرمایہ کاری میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔