لیجنڈز لیگ کے مالک نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کو کیا کہا؟ جس پر وہ حیران رہ گئیں

0 minutes, 0 seconds Read

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے کامیاب انعقاد کا جشن کیسے منائیں گے، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا جب یہ سب ختم ہو جائے گا تو میں شاید آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔ یہ جواب سن کر کرشمہ حیرت زدہ رہ گئیں اور صرف اتنا کہہ سکیں ’اوہ مائی گاڈ‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو وہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جہاں ایک طرف لوگ اسے پسند کر رہے ہیں وہیں چند صارفین نے ہرشیت ٹومر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو ختم ہونے والی اس لیگ میں اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا چیمپیئنز فاتح رہی جبکہ پاکستان چیمپیئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Similar Posts