وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا، ان کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران آبی وسائل، قومی ترقی کے منصوبوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے جنرل (ر) محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔