کراچی نے سال 2025 کے آخری سورج کو خوش آمید کہہ دیا، ہل پارک پر امیدوں بھرا طلوع آفتاب

شہر قائد میں سال 2025 کا آخری سورج آج طلوع ہوا تو شہر کی فضا میں ایک خاص سی خاموشی اور جذبات کی گونج محسوس کی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں سے شہری سال کے آخری طلوع آفتاب کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے ہل پارک پہنچے جہاں صبح کی پہلی روشنی نے نئے آغاز کی نوید سنائی۔

صبح 7 بجکر 16 منٹ پر سال 2025 کے آخری سورج کی سنہری کرنیں افق پر بکھر گئیں، جنہوں نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا۔

شہریوں نے اس منظر کو موبائل کیمروں میں محفوظ کرنے کی کوشش کی مگر بادلوں کی وجہ سے وہ یہ لمحہ قید نہیں کر پائے، جبکہ کئی افراد نے نئے سال کے لیے دعائیں کیں اور گزرے سال کی یادوں کو خاموشی سے الوداع کہا۔

ہل پارک پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ امید، شکرگزاری اور نئے خوابوں کی علامت ہے۔ سال کے آخری سورج نے کراچی والوں کو ایک پیغام دیا کہ ہر اختتام کے بعد ایک نیا سویرا ضرور آتا ہے۔

Similar Posts