موسم سرم کی پہلی بارش بلوچ کالونی، محمود آباد، طارق روڈ، بہادر آباد، لائنز ایریا، ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہ ، شارع فیصل، شاہ کالونی، سائٹ ایریا، بفرزون، شادمان ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، بزرٹہ لائن، کالا پل، ملیر اور گولیمار سمیت دیگر علاقوں میں ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے متعلق اعداد و شمار بھی جاری کر دیے۔
اعداد و شمار کے مطابق مغربی سسٹم کے نتیجے میں سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ پی اے ایف مسرور بیس ماڑی پور پر 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
اورنگی ٹاؤن اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں تین ملی میٹر، کورنگی اور پی اے ایف فیصل بیس پر دو ملی میٹر، اولڈ ایریا ایئرپورٹ پر 1.2 جبکہ جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ، گلشن حدید اور سرجانی ٹاؤن میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ موجودہ سسٹم آج شام تک کراچی سے نکل جائے گا جس کے بعد صرف بوندا باندی کے امکانات رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سسٹم کے عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی پر چند روز بعد نمودار ہوں گی، سرد سائبیرین ہواؤں کے سبب 4 تا 5 جنوری کراچی میں موسم سرد ہو سکتا ہے۔
ترجمان نے پیشگوئی کی کہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے۔