پُراسرار علاقے برمودا تکون سے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف!

برمودا تکون سے متعلق طرح طرح کے کہانیاں مشہور ہیں اور حال ہی میں سائنس دانوں نے ان پُراسرار کہانیوں میں ایک اور کا اضافہ کر دیا ہے۔

سائنس دانوں نے برمودا کے نیچے موجود علاقے کا مطالعہ کیا اور ایسا ڈھانچہ دریافت کیا جس کی مثال دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی۔

برمودا تکون شمالی بحرِ اوقیانوس میں فلوریڈا، برمودا اور پورٹو ریکو کے درمیان ایک علاقہ ہے جس سے متعلق غیر معمولی واقعات مشہور ہیں۔

اس علاقے کو ایک مافوق الفطرت خطہ مانا جاتا ہے جہاں فضائی جہاز، بحری جہاز اور لوگ غیر معمولی حالات میں غائب ہوجاتے ہیں۔

سائنس دانوں نے برمودا جزیرے کے نیچے ایک حقیقی معمے کا سراغ لگایا ہے۔

جزیرے کے گہرائی کا جائزہ لینے کے بعد سائنس دانوں نے 19.95 کلو میٹر موٹی پُراسرار چٹان کا سراغ لگایا ہے۔

کارنیگی انسٹیٹیوشن فار سائنس سے تعلق رکھنے والے سیسمولوجسٹ ولیم فریزر کا کہنا تھا کہ عموما اوشیئنک کرسٹ کے بعد مینٹل متوقع ہوتی ہے۔ لیکن برمودا میں کرسٹ کے نیچے ایک اور پرت ہے جو کہ برمودہ کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹ میں ہے۔

یہ پرت برمودا کے نیچے موجود کرسٹ اور مینٹل کے درمیان موجود ہے۔

Similar Posts