کریڈٹ کارڈ بنانےکےلیےخاتون کو بلاکر جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

0 minutes, 0 seconds Read
سٹی کورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتارملزم مہروزکی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ملزم کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے بھی مسترد ہوچکی ہے، قمبرعباس ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کا مفرور ساتھی متاثرہ خاتون کو ہراساں کر رہاہے، اگرملزم کوضمانت مل گئی تو وہ مقدمے پر اثرانداز ہوگا۔

ملزمان کےخلاف بہادرآباد پولیس نےمقدمہ درج کیاہے، ملزمان نے خاتون کوکریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خاتون کی نازیبا ویڈیو اور تصاویربھی سوشل میڈیا پر وائرل کیں تھیں۔

Similar Posts