پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر کو ریکارڈ آمدن

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر نے چھ ماہ میں 17 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کر لی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ہڑتال کے باوجود نومبر اور دسمبر میں مسلسل 3 ارب سے زائد ریونیو حاصل کیا گیا۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق مالی سال کے اختتام پر صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب سے زائد آمدن حاصل کریں گے اور 2026 میں پاکستان ریلویز پہلی بار ایک کھرب آمدن والا ادارہ بن جائے گا۔

انہوں نے مسافروں سے وعدہ کیا کہ 2026 کے اختتام پر ریلوے تمام ٹرینیں اَپ گریڈ کر دے گا، مسافروں کو بہترین سفری تجربہ ہوگا اور سفر محفوظ ترین بنائیں گے۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ 2026 میں ٹرینوں میں کیمرے لگائیں گے اور ریلوے کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کر دیں گے۔ ریلوے پولیس کو جدید تربیت دی گئی ہے، مسافروں کو دوران سفر تحفظ کا احساس ملے گا۔

Similar Posts