اراکین پنجاب اسمبلی نے 2025 میں قومی خزانے کو کتنے ارب کا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0 minutes, 0 seconds Read
سال 2025 کے دوران پنجاب اسمبلی کے اراکین نے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا پے۔

تفصیلات کے مطابق 2025 میں 16 اجلاس بلائے گئے جس کے تحت 88 دن اجلاس ہوا۔ ایک اجلاس پر 7 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے۔

کورم پورا نہ ہونے کے باعث 15 اجلاس ملتوی ہوئے جس کے باعث تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو ہوا۔

حیرت انگیز طور پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی ہونے والے اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کی رجسٹر پر حاضری مکمل رہی اور رجسٹر پر حاضری کے بعد ہی اراکین اسمبلی اس روز کے سیشن کا ٹی اے ڈی اے حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومتی چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا ارشد کا کہنا تھا کہ اجلاس دیر سے شروع ہوتا ہے جس کے باعث اراکین حاضری لگا کر اپنے ذاتی کاموں کی وجہ سے چلے جاتے ہیں۔ اپوزیشن کورم کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ غلط عمل ہے۔

معاملے پر اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومتی اراکین حاضری لگا کر چلے جاتے ہیں کیونکہ ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Similar Posts