برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمیں انرجی ایفشنسی کی طرف جانا ہے، برآمدات کے فروغ سے ہماری معیشت مضبوط ہوگی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی ایکسپو سینٹرہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کی اشیا میں بڑی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی مصنوعات موجود ہیں جو گلوبل برانڈ بن سکتی ہیں۔

Similar Posts