شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 ٹریفک کے لیے بند

0 minutes, 0 seconds Read
شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے ایم ٹو کو کوٹ مومن سے بلکسر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بلکسر سے اسلام آباد تک ہیوی ٹریفک اور مسافربردار گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور دھند کے دوران رفتار کم رکھیں۔

مزید برآں، تازہ صورتحال کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

Similar Posts