اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہونے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read
وفاقی کابینہ آج اہم قانون سازی کی منظوری دے گی جس کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اسلام آباد میں متبادل بلدیاتی نظام لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نئے قانون سے 15فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔ وفاقی کابینہ میں بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔

Similar Posts